لندن (سپورٹس ڈیسک ) کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے خواتین کے کوارٹر فائنل میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میچ میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کویٹووا اور پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا میں مقابلہ ہوا۔ چیک ریپبلک کی سٹار پلیئر نے پولش حریف کو یکطرفہ مقابلے کے بعد اگنیسکا رڈوانسکا کو زیر کیا۔ پیٹرا کویٹووا نے سات پانچ اور چھ چار سے میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
کنیکٹی کٹ ٹینس ٹورنامنٹ ، پیٹرا کویٹووا نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
Aug 29, 2015