شادی سے پہلے ڈائٹنگ بھاری نہ پڑ جائے

فرحین بسرائ
کسی بھی لڑکی کےلئے اس کی شادی کا دن بے حد اہم ہوتا ہے اس دن کےلئے وہ مہینوں پہلے ہی تیاری شروع کر دیتی ہے تاکہ وہ اپنے اس خاص دن پر سب سے خوبصورت ،الگ اور خاص نظر آئے جیسے جیسے شادی کا دن قریب آنے لگتا ہے دلہن کو اپنے جوڑے ،میک اپ اور جیولری کی فکر ستانے لگتی ہے لیکن ان سب سے زیادہ جس چیز کو لیکر پریشان ہوتی ہے وہ ہے اس کا وزن ،فٹ اور سمارٹ ہونا اچھی بات ہے لیکن اگر آپ تھوڑے سے دنوں میںزیادہ سے زیادہ وزن کم کرنے کی کوشش کریں گے تو یقینا اس سے آپ کی صحت اور شخصیت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔شادی سے قبل کریش ڈائٹنگ کیوں نہیں کرنی چاہیے اس کی چند ایک وجوہات ہیں ۔ہمیں لگتا ہے کہ شادی سے ایک یا دو ہفتہ پہلے اپنا وزن گھٹا کر شادی والے دن خوبصورت اور جاذب نظر لگا جا سکتا ہے لیکن اس مقصد کو حاصل کرنے کی دھن میں ہم یہ بھول جاتے ہیں کہ شادی کا جوڑا تو کئی ہفتوں پہلے تیار کر لیا جاتا ہے ۔آخر وقت میں اچانک وزن گھٹ جانے کا مطلب ہے کہ اب آپ کا شرارہ آپ کو ڈھیلا ہو چکا ہو گا ۔درزی ویسے ہی چھوٹے سے کام میں ہفتوں لگا دیتے ہیں اور وعدہ کرکے اکثر بھول جاتے ہیں ایسے میں اگر آپ کے شادی کا جوڑا صحیح وقت پر تیار نہ ہو تو آپ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ڈائٹنگ ہمیشہ کسی ماہر ڈاکٹر کے مشورے کے بعد ہی صحت مندانہ انداز میں کرنی چاہیے وگرنہ ڈائٹنگ سے آپ کا میٹا بولزم بری طرح متاثر ہوتا ہے ۔جسم میں پہنچنے والی غذا کا توانائی میں تبدیل ہونا اسی نظام کا حصہ ہے ۔جب ہم اچانک سے کیلوریز کا استعمال محدود کر دیتے ہیں تومیٹا بولزم سست ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے جسم میں کیلوریز جلنے کا عمل بھی سست ہوجاتا ہے جیسے ہی ہم کھانا پینا دوبارہ شروع کرتے ہیں ہمارا وزن پہلے کے مقابلے مزید تیزی سے بڑھنے لگتا ہے ۔شادی کے بعد یقینا آپ کی دعوتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ایسے میں اگر آ آپ کچھ نہ کھائیں تو میاں ناراض اور اگر کھائیں تو اس کا مطلب ہے کہ ایک یک کرکے سارے کپڑے تنگ ہونا شروع ہو جائیں گے ۔شادی سے قبل اکثر لڑکیاں بجھی بجھی رہنے لگتی ہیں اس کی ایک وجہ تو ماں باپ کا گھر چھوڑ نا اور نئی زندگی کو لیکر ذہن میں ہونے والی کشمکش ہوتی ہے اس کی دوسری وجہ خود کو بھوکا رکھنا بھی ہے ۔کھا نا پینا چھوڑ کر مزاج میں اکتاہٹ پیدا ہوجاتی ہے ۔اکثر لڑکیاں دلہن کے جوڑ ے میںملبوسا ماڈلز کو دیکھ کر ان کے ساتھ اپنا موازنہ کرنے لگتی ہیںجس سے وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتی ہیں اگر آپ متوازن غذاکا استعمال کریں گی تو اس سے آپ خود کو نہ صرف صحت مند بلکہ خوش و خروم بھی محسوس کریں گے ۔کریش ڈائٹنگ سے چربی کا عمل تو سست ہو ہی جاتا ہے ساتھ ہی جسم میں کیلوریز اور چربی کی جگہ ٹشوز اور پٹھے گھلنا شروع ہوجاتے ہیں ۔پٹھوں اور ٹشوز کا بڑی تعداد میں گھلنا جسمانی اعضاءکےلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔اپنی شادی کے دن خوبصورت لگنا ہر لڑکی کا خواب ہوتا ہے اور اس میں کوئی بری بات بھی نہیں ہے ۔تاہم اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اصل کوبصورتی ہے کیا؟۔تحقیق اور تجربات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ جو لوگ خوش اور مطمئن ہوتے ہیں و ہدوسروں کو زیادہ خوبصورت اور پرکشش نظر آتے ہیں ۔خوبصورتی کا براہ راست تعلق آپ کی خوشی سے ہے ۔خود کو جس حد تک ممکن ہو خوش رکھنے کی کوشش کریں ۔ہر وقت وزن کے بارے میں فکر مند رہنے کی بجائے زیادہ سے زیادہ وقت اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ گزاریں ۔اگر آپ نے ایسا کیا تو یقین مانیے شادی کے دن کوئی بھی آپ کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ پائے گا ،زندگی کو خاص اور خوبصورت بنانے کےلئے اپنی غذا اور طرز زندگی میں اعتدال لیکر آئیں اچھی اور صحت بخش غذا کھائیں بازار کے تلے ہوئے کھانے کھانے کی بجائے سبزویں ،تازہ پھلوں اور دودھ کا استعمال بڑھا دیں۔

ای پیپر دی نیشن