باب دوستی بدستور بند، افغانستان نے 250 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا

Aug 29, 2016

کابل/چمن (آئی این پی) طورخم میں پاکستانی پرچم جلائے جانے کے بعد پاک افغان سرحد پر کشیدگی بدستور برقرار ہے، افغانستان نے 250سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا۔ چمن میں پاک افغان بارڈر 10روز سے بند ہے۔ باب دوستی 19اگست کو اس وقت بند کردیا گیا تھا جب افغان مظاہرین نے اس پر پتھرائو کیا اور پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیا۔ افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس‘‘ کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ کابل نے 250 سے زائد پاکستانی مزدوروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ 

مزیدخبریں