برلن (رائٹرز) جرمن وائس چانسلر سگم جبریل نے کہا ہے کہ ترکی تمام مطالبات پورے کرنے کے باوجود جلد یورپی یونین کی رکنیت حاصل نہیں کر سکتا۔ ہم اس وقت اس پوزیشن میں نہیں کہ ترکی کو یورپی یونین کا رکن بنا سکیں۔ ترکی میں فوجی بغاوت کے بعد بیلجیم اور ترکی کے درمیان کشیدگی بڑھی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک وجہ ترکی کی آبادی بھی ہے۔ یاد رہے کہ ترکی نے 2005ء میں یورپی یونین میں شمولیت کے لیے کوشش شروع کی تھی اور ملک کے اندر ابتدائی اصلاحات کی تھیں۔
تمام مطالبات پورے کرنے کے باوجود ترکی کو جلد یورپی یونین کی رکنیت نہیں مل سکتی: جرمنی
Aug 29, 2016