جوہری پروگرام کی مغرب کے لئے جاسوسی پر ایرانی غلام حسین محسنی کی گرفتاری کی تصدیق، ضمانت پر رہا

Aug 29, 2016

تہران (بی بی سی) ایران کی وزارت انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ایرانی شخص کو مغرب کے لیے ایرانی جوہری پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتاری کی تصدیق کر دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ’یہ جاسوس جوہری ٹیم میں گھسنے میں کامیاب ہو گیا تھا‘۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ غلام حسین محسنی کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد ان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے اس ’جاسوس‘ کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی ہیں۔ تابناک کی رپورٹ کے مطابق عبدالرسول اصفہانی جو عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی مذاکرات کے دوران بینکنگ ایشوز کے انچارج تھے کو گرفتار کیا گیا۔ اصفہانی پر الزام تھا کہ انہوں نے ملک کی معاشی صورتحال کی تفصیلات غیر ملکیوں کو دیں۔ لیکن اصفہانی نے بعد میں ان الزامات کی تردید کی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اصفہانی اس ٹیم کے ممبر تھے جو معاشی پابندیاں اٹھانے کے لیے کام کر رہی تھی۔ ایرانی پراسیکیوٹر عباس جعفری نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اصفہانی ’ایرانی معیشت میں کافی فعال تھے اور ان کے برطانوی خفیہ ادارے کے ساتھ روابط تھے۔‘

مزیدخبریں