الطاف کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارت کے مختلف نمبروں سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں: حارث خان

Aug 29, 2016

لاہور(آئی این پی) ایم کیو ایم کے قائد الطاف کیخلاف آواز اٹھانیوالوں کو بھارت کے نمبر سے قتل کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایم کیو ایم پنجاب کے نائب صدر حارث خان نے بتایا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرے اور ان پر تنقید کے بعد سے مجھے بھارت کے مختلف فون نمبروں سے قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، اب میرا ایم کیو ایم سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں