پیرس: ریسٹورنٹ کا مسلمان خواتین کو خدمات دینے سے انکار‘ فرانسیسی عوام نے مظاہروں کی کال دیدی

پیرس (بی بی سی اردو) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مضافات میں ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے دو مسلمان خواتین کو کھانا دینے سے انکار کر دیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سے فرانسیسی عوام نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مظاہروں کی کال دی ہے۔ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ نشر ہونے والی اس ویڈیو میں ایک آدمی حجاب پہنے ہوئے دو خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ’دہشت گرد مسلمان ہیں اور تمام مسلمان دہشت گرد ہیں‘۔ واقعہ ہفتہ کی شب فرانس کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا۔ ویڈیو ایک خاتون نے چھپ کر بنائی۔ اتوار کو ریسٹورنٹ کے باہر لوگوں نے مظاہرے کیے جس کے بعد مالک نے تمام افراد سے معافی مانگی۔ اس نے کہا فرانس کے ساحلوں پر برقینی کے بارے میں جاری کشدگی کے باعث وہ ’آپے سے باہر ہو گیا تھا اور گذشتہ سال نومبر میں پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں اس کا ایک دوست بھی ہلاک ہوا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...