لاہور (نیوز رپورٹر) موسم بہتری کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ اتوار والے روز بھی جاری رہا، ڈائریکٹر آپریشن لیسکو اصغر رضا کی طرف سے لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ کروانے کے باعث لاہور میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 11 سے 12 گھنٹے تک رہا، لاہور کی گنجان آباد علاقوں میں 10 گھٹنے تک جبکہ 12 گھنٹے مضافات میں بجلی بند ہوتی رہی، لاہور کے تمام علاقوں میں ٹرپنگ بھی عروج پر رہی جس کی وجہ سے صارفین نے شدید احتجاج کیا، واضح رہے لیسکو میں لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد نہ ہونے سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم نہیں ہو رہا۔
موسم میں بہتری کے باوجود لوڈشیڈنگ، لاہور: ٹرپنگ عروج پر رہی
Aug 29, 2016