آئوٹ آف ٹرن پروموشن والے پولیس افسروں کی سنیارٹی فکس‘ ڈی ایس پی بنا دیا گیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) حکومت پنجاب نے آئوٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں سپریم کورٹ کے حکم پر مختلف سطح کے سینئر عہدوں سے تنزلی پاکر انسپکٹر بنائے جانے والوں کو سنیارٹی فکس کرکے ڈی ایس پی بنا دیا گیا۔ ڈی آئی جی کے رینک سے تنزلی پانے والے اختر عمر لالیکا ، ایس پی رانا شاہد پرویز ، ایس پی راجہ بشارت محمود، ایس پی عمر ورک ، ایس پی مسرور احمد ، ایس پی نسیم چودھری ، ایس پی منصور ناجی ، ایس پی سید جماعت علی بخاری ، ایس پی امیر تیمور ، ایس پی نعیم الحسن خان ، ایس پی سید مختار حسین شاہ ، ایس پی محمد قاسم خان ، ایس پی اویس ملک ، ایس پی طاہر مقصود ، ایس پی فاروق احمد ، ایس پی کرامت اللہ ملک ،ایس پی امجد محمود قریشی ، ایس پی محمد ممتاز ، ایس پی اعجاز شفیع ، ایس پی رائے ضمیر الحق ، ایس پی کفائت اللہ ، ایس پی امتیاز سرور ، ایس پی شاہد رزاق قریشی کو انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی دی گئی تھی جنہیں سنیارٹی فکس کرکے ڈی ایس پی بنا دیا گیا آئی جی پنجاب سے حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ وہ ان افسروں کو ڈی ایس پی کے رینک میں تقرری دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...