اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں مسلسل اعلانیہ و غیر اعلانیہ اضافہ جاری ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس وقت بھی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں سو فیصد تک اضافہ کیا جارہا ہے ۔ ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافہ کرنے اور عدالتوں سے حکم امتناعی لینے والی بین الاقوامی فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ادویات میں باضابط اضافے کیلئے ڈرگ پرائس کمیٹی کا اجلاس کل 30اگست کوطلب کرلیا ہے۔ جس میں مزید ہارڈ شپ کیسز کے نام پر 250 ادویات مزید مہنگی کرنے اجازت دی جائے گی۔ ڈرگ پرائس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈے میں نیب کو پلی بارگین کے ذریعے 30 کروڑ روپے غیر قانونی منافع واپس کرنے والی فارماسیوٹیکل کمپنی کے اسی انجکشن کی قیمت میں اضافے کیلئے شامل کیاگیاہے ۔ بیشتر بین الاقوامی فارماسیوٹیکل کمپنیاں مذکورہ ادویات کی قیمت میں گذشتہ سال دسمبر اور رواں ماہ اگست میں قیمتوں میںغیر قانونی اضافہ کرکے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر چکی ہیں۔
ادویات کی قیمتوں میں اضافہ جاری‘ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا اجلاس کل طلب
Aug 29, 2016