پاکستان کا ٹیکس ریونیو دیگر ممالک سے کم رہا: آئی ایم ایف، زرعی ٹیکس اصلاحات کی سفارش

اسلام آباد (آن لائن) عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)نے پاکستان کے زرعی سیکٹرکے لیے اصلاحات کی سفارش کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تجاویزآئی ایم ایف کے ایک پیپر میں دی گئی ہیں جس کاعنوان پاکستان کا ریونیو پوٹنشل تھا۔ پیپر میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ حال ہی میں بہتر پیش رفت کے باوجود پاکستان کا ٹیکس ریونیو دیگر ممالک کی نسبت کم رہا ہے۔بنیادی حقائق سے یہ بات سامنے آئی ہے کم لچک والاٹیکس سسٹم معاشی گروتھ کا بھر پور فائد ہ نہیں اٹھا سکتا۔ریونیو پوٹنشل سے استفاد ہ کرنے کے لیے ٹیکس بیس کووسیع کرنا ہوگا اور عمومی حکومت کی ہر سطح پر انتطامی مشینری کو بہتر اور ٹیکس پالیسی کو منطقی بنا نا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن