50 فیصد تصدیق مکمل، 41 ہزار غیر متعلقہ افراد، 19 ہزار جعلی شناختی کارڈز کا انکشاف

اسلام آباد( خبر نگارخصو صی)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے 50 فیصد سے زائد شناختی کارڈز کی تصدیق کا عمل مکمل ہو چکا ہے مگر تاحال کسی ملازم کیخلاف جعلی شناختی کارڈ کے اجرا پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، شناختی کارڈز کی تصدیق کے عمل میں 42 لاکھ 29 ہزار لوگوں نے ایس ایم ایس اور 79 ہزار 6 سو لوگوں نے ہیلپ لائن کے ذریعے اپنے شناختی کارڈز کی تصدیق کی۔ ذرائع کے مطابق نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے 61 لاکھ 62 ہزار ایس ایم ایس بھیجے گئے، تصدیقی عمل کے دوران 41 ہزار 3 سو لوگوں کی غیر متعلقہ خاندان میں شامل ہونے کی تصدیق ہوئی، ابھی تک 5کروڑ63لاکھ شناختی کارڈز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 19ہزار 6سو جعلی شناختی کارڈز ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جن کے کیسز انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بھیج دئیے ہیں۔ سکیورٹی اداروں کی رپورٹ کے بعد جعلی شناختی کارڈز کی منسوخی کا فیصلہ ہوگا۔ نادرا کی ایمنسٹی سکیم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 334 غیر ملکیوں نے ازخود شناختی کارڈز واپس کر دئیے جن میں 333 افغانی اور ایک بنگلہ دیشی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کسی ملازم کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ اور نادرا کے اعلیٰ افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جو جعلی شناختی کارڈز کے اجراء میں ملوث ملازمین کیخلاف ایکشن لے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...