متحدہ کارکنمحمود خان کا دوران حراست انتقال آئی جی سندھ نے نوٹس لے لیا، انکوائری افسر نامزد 17 مقدمات درج ہیں، ایس ایس پی ملیر

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے دوران حراست ایم کیو ایم کے کارکن محمود علی خان کے انتقال کا نوٹس لے لیا۔ آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری افسر نامزد کردیا۔ ایس ایس پی ملیر رائو انوار نے کہا ہے کہ محمود خان کے خلاف مختلف تھانوں میں 11 مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ میں 6 مقدمات 2007ء اور ایک 2016ء میں درج کیا گیا۔ ملزم کے خلاف تھانہ پیرآباد میں تین مقدمات 1995ء اور ایک تھانہ سی آئی ڈی گارڈن میں 1995ء میں درج کیا گیا۔ محمود علی خان سے 12 مئی واقعہ میں فائرنگ کی تھی۔ ملزم محمود 1992ء میں پولیس میں نوکری کرتا تھا۔ 6 روز قبل عدالتی حکم پر ملزم کو سنٹرل جیل بھیجا گیا تھا۔ ملزم پر اقدام قتل‘ پولیس مقابلے اور 12 مئی واقعہ سے متعلق مقدمات ہیں۔ کریمنل ریکارڈ والے متحدہ عہدیداروں کو گرفتار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...