ملتان: بارش میں ایک شخص ہارٹ اٹیک سے جاں بحق، نعش پانی میں تیرتی رہی ‘ہم نعشیں منتقل نہیں کرتے، ریسکیو اہلکاروں کا انکار

Aug 29, 2016

ملتان (کرائم رپورٹر) ملتان کے علاقے شاہین مارکیٹ میں بارش کے پانی سے گزرتے ہوئے 50 سالہ شخص محمد حنیف کو دل کا دورہ پڑ گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ نعش تیزتی ہوئی دیکھ کر شہریوں نے ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی تو اہلکاروں نے اسے تحویل میں لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ وہ نعش کو منتقل نہیں کرتے جس پر شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں