لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ نے قرضوں اور واجبات کامجموعی حجم جی ڈی پی کے طے شدہ60فیصد سے تجاوز کرنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران بیرونی قرضوں سے ملک و قوم کی بجائے اپنی حالت بدلنے میں مصروف ہیں،اگر عوام نے حکمرانوں کے ان اقدامات کے آگے بند نہ باندھا تو ہماری آنے والی نسلوں کو بھی اغیار کے ہاتھوںگروی رکھ دیا جائے گا۔ صرف ایک سال میں ساڑھے 13 فیصد اضافے سے پاکستان کے مجموعی قرضے اور واجبات 224 کھرب 59 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ۔مسلم لیگ (ن) کی تجربہ کار صوبائی حکومت نے بھی مرکزی بینک سے سب سے زیادہ اوورڈرافٹ حاصل کیا ہے جس کا حجم 32 ارب 94 کروڑ 80 لاکھ روپے رہا۔
حکومتی شاہ خرچیوں سے ملکی قرضے 224 کھرب 95 ارب روپے تک پہنچ گئے، جمشید اقبال چیمہ
Aug 29, 2016