لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ایس اے حمیدنے کہا ہے کہ3ستمبر کی لاہور احتساب ریلی حکمرانوں کے چہرے بے نقاب کرنے کے ساتھ لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لانے کے لیے سنگ ِمیل ثابت ہوگی۔ پاکستان بننے کے بعد آج تک سیاسی مافیا نے عوام کو لوٹا ہے موجودہ حکمرانوں نے کھربوں روپے کے اثاثے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں جن کا حساب دینے کے لیے وہ ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں پاکستان کا احتساب بیورو حکمرانوں کی لونڈی ہے جو سیاسی مافیا کا تحفظ کر رہی ہے۔ پاکستان کا ہر پیدا ہونے والا بچہ ایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض ہے ۔
پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ ایک لاکھ بیس ہزار کا مقروض ہے: ایس اے حمید
Aug 29, 2016