کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کرکٹ کھیلنے کے شوقین نکلے، وزیراعلیٰ نے ہفتہ کی رات نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ وزیراعلیٰ نے کرکٹ کھیلتے بچوں کے پاس جا کر ہاتھ ملایا، نوجوان نے بلا دے کر کھیلنے کی پیشکش کر دی۔ وزیراعلیٰ نے بال مس نہیں کی، سیاست کی طرح کرکٹ میں وقت پر شارٹ کھیلا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوجوانوں سے کہا کہ بھائی کیا ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں؟ ساتھ موجود امداد پتافی نے کہا کہ سر آپ بیٹنگ کریں ہم باﺅلنگ کرتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہاں باﺅلنگ کراﺅ مگر آﺅٹ نہ کر دینا، امداد پتافی کے اوور میں ہی وزیراعلیٰ آﺅٹ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ ڈر ڈر کر کھیلتے رہے اور کہتے رہے کہ شارٹ اس لئے نہیں مار رہے کہ گیند نہ گم ہو جائے۔
وزیراعلی سندھ /کرکٹ