کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اتوارکو داﺅدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین نے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان اور خصوصاً صوبہ سندھ کی ترقی کے لئے بوہرہ جماعت کے کردار کی تعریف کی۔ اس موقع پربوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین نے سندھ کی قدیم تاریخ، تہذیب ، ثقافتی ورثہ کے پس منظر میں اپنی خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیدنا مفدل سیف الدین کی دلچسپی کے پیش نظر انہیں صوبہ سندھ کی تاریخی ، ثقافتی اور قدیم تہذیب کے بارے میںمعلومات فراہم کیں۔ ملاقات میںجام خان شورو، سعید غنی ، جام مہتاب ڈھر ، وقارمہدی ، پرنسپل سیکریٹری نوید کامران بلوچ و دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے داﺅدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا سیدنا مفدل سیف الدین کو سندھ کی ثقافت سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف بھی دیئے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اتوار کو کراچی برہانی پیلس میں بوہریوں کے روحانی پیشوا صفا دل برہان الدین سے ملاقات کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیااس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان بالخصوص کراچی کی ترقی میں بوہریوں کے کردار کو سراہا اور کہا کہ بوہریوں نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں مرکزی کردار ادا کیا ہے بوہری برادری پرامن اور پڑھی لکھی برادری ہے پوری پاکستانی قوم بوہریوں کے اس کردار کو سراہتی ہے پیپلزپارٹی کا بوہری برادری سے ہمیشہ قریبی رابطہ رہا ہے جو آئندہ بھی رہے گا اس موقع پر سابق نگران وزیراعلی سندھ زاہد قربان علوی، وقار مہدی، صدیق ابو بھائی، خالد لطیف اور تیمور سیال بھی موجود تھے ۔
سیدنا مفدل سیف الدین
وزیراعلیٰ سے داﺅدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا مفدل سیف الدین کی ملاقات
Aug 29, 2016