ازمیر (اے پی پی) ترکی کے اہم ترین عالمی میلے ازمیر انٹر نیشنل فیئر کا 85 ویں بارآغاز ہو گیا ۔ اس نمائش میں 60 ملکی و غیر ملکی کمپنیاں 10 روز تک اپنا اسٹال لگائیں گی ۔ اس نمائش کا افتتاح وزیر صنعت ، سائنس و ٹیکنالوجی فاروق اوزلو ، عوامی جمہوری پارٹی کی نائب چئیر وومن سیلین سائیک بوکے اور نائب وزیر اقتصادیات فاتح متین نے کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اوزلو نے نمائش میں موجود غیر ملکی تاجروں سے کہا کہ وہپ اپنے ملکوں کو واپسی پر 15جولائی کے واقعات سے ضرور مطلع کریں اور ہمیں امید ہے کہ تمام دوست ممالک گولن تحریک کے اداروں اور درس گاہوں کو بند کرنے میں مدد کریں گے ۔
ازمیر عالمی تجارتی میلے کا آغاز
Aug 29, 2016