اٹلی زلزلہ :عجائب گھر امداد اکھٹی کریں گے‘ وزیراعظم کی آخری رسومات میں شرکت

Aug 29, 2016

روم (اے پی پی+بی بی سی) اٹلی میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے متعدد افراد کی آخری رسومات میں صدر سرجو ماتاریلا اور وزیر اعظم ماتیو رینزی بھی شریک ہوئے۔ صدر ماتاریلا نے اماتریس نامی قصبے کا دورہ بھی کیا، جو اس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وسطی اٹلی میں بدھ کے دن آنے والے زلزلے کی تباہ کاریوں کی وجہ سے مجموعی طور پر ہلاکتوں کی تعداد300 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر کے سرکاری عجائب گھروں سے حاصل ہونے والی تمام آمدن زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے وقف کی جائے گی۔ مہم شروع کردی گئی ۔ اماترس کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ زلزلے سے تباہ علاقے کی سابقہ عظمت و شان کو بحال کرنا چاہتے ہیں ۔ گزشتہ روز ملک کے وزیر اعظم اور صدر دونوں نے زلزلے میں ہلاک ہونے والے35 افراد کی آخری رسومات میں شرکت کی ۔پوپ متاثرین سے ملیں گے۔

مزیدخبریں