بغداد (بی بی سی + رائٹرز) عراق کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ بغداد میں تعینات سعودی سفیر ثمرالشعبان کو تبدیل کرے باضابطہ درخواست کر دی۔ ثمرالشعبان کی جانب سے عراق میں ایرانی مداخلت کے حوالے سے ایک بیان کے بعد عراق کے شیعہ سیاست دان تسلسل سے انہیں ملک بدر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ رائٹر کے مطابق شیعہ ملیشیا کے سنیوں کے تعلقات کشیدگی کی شکل اختیار کررہے ہیں۔ پیرکو عراقی وزیر خارجہ ثمر الشعبان کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کی تردید کی تھی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں سعودی عرب نے25 سال کے بعد بغداد میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولا تھا۔اس موقع پر امید ظاہر کی گئی تھی کہ بغداد میں سعودی سفارت خانے کے دوبارہ کھلنے سے دونوں ممالک کے مابین دہشت گردی سے نبردآزما ہونے کے حوالے سے تعاون بڑھے گا۔ ادھر ثم الشعبان نے کہا عراق کے حوالے سے ہماری پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ عراقی سیاست دانوںسے اچھے تعلقات ہیں۔ میڈیا نے اجاگر نہیں کیا۔
قتل کے منصوبے ایرانی مداخلت کا بیان: سعودی عرب اپنا سفیر تبدیل کرے‘عراق کا مطالبہ
Aug 29, 2016