پانامہ لیکس پر اپوزیشن متحد تھی، عمران نے تحریک شروع کرنے میں جلدی کی: چانڈیو

Aug 29, 2016

کراچی (نوائے وقت نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس میں تمام اپوزیشن متحد تھی،عمران خان نے تحریک شروع کرنے میں جلدی کی۔ کندھ کوٹ میںورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں کبھی بھی گڈگورننس نہیں آسکتی ،کراچی اور حیدر آباد کے بعد کشمور اور جیکب آباد میں بھی گڈ گورننس نظر آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متفق تھیں، ہمارے چیئرمین نے بھی سڑکوں پر آنے کی بات کی تھی۔ عمران خان نے پہلے ہی تحریک احتساب شروع کردی، ہماری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔ کنونشن کے دوران پیپلز پارٹی کے دو گروپوں میں تصادم بھی ہوا، جس میں2 کارکن زخمی ہوگئے ،شدید گرمی اوربے نظمی کے باعث کنونشن کو جلد ہی ختم کردیاگیا۔

مزیدخبریں