برلن (اے پی پی) جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ اگلے تین برسوں میں لاکھوں مہاجرین کی ملک بدری چاہتے ہیں۔ گزشتہ برس باویریا صوبے ہی کے ذریعے لاکھوں افراد آسٹریا سے جرمنی پہنچے تھے۔ وزیرخزانہ مارکْس سؤڈر نے جرمن جریدے ’ڈیر اشپیگل‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پوری کوشش کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کا انضمام ممکن نہیں بنا سکتا۔دریں اثناء دائیں بازو کے کئی افراد نے برلن کے مشہور برانڈن برگ گیٹ پر مظاہرہ کیا۔ یہ مظاہرین گیٹ پر چڑھ گئے اور انہوں نے وہاں مہاجرین مخالف بینرز لہرائے، جن پر درج تھا، ’’سرحدیں محفوظ کرو، مستقبل محفوظ کرو!‘‘ ’۔رواں برس جرمنی میںتین لاکھ پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے،یہ بات وفاقی ادارے کے سربراہ نے کہی۔
رواں برس جرمنی میںتین لاکھ پناہ گزینوں کی آمد متوقع ہے:سربراہ وفاقی ادارہ
Aug 29, 2016