قومی 8 رکنی ٹیم ایشین میچ گیمز کےلئے 22 ستمبر کو ویتنام روانہ ہو گی

Aug 29, 2016

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی 8 رکنی کبڈی ٹیم ایشین بیچ گیمز میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو ویتنام روانہ ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری سرور کے مطابق ایشین بیج گیم 23 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ویتنام میں منعقد ہوںگی۔ جس میں 6کھلاڑی اور آفیشلز پاکستان کی نمائندگی کریںگے ۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے اور انہیں کوچ جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں ۔
تربیتی کیمپ میں سے باصلاحیت 6کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا تاکہ ایونٹ میں وہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرسکیں۔ سیکرٹری نے کہا کہ ایونٹ میں پاکستان سمیت ایران، بھارت، سری لنکا، کوریا، نیپال، ملائیشیا، بنگلہ دیش اور ترکمانستان شرکت کریںگے۔ تمام ممالک کے درمیان کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔

مزیدخبریں