لاہور(کلچر ل رپورٹر) 2016 پاکستانی سینما میں عتیقہ اوڈھو کی واپسی کا سال ہے کیونکہ وہ اس وقت مہرین جبار کی فلم” دوبارہ پھر سے“ میں کام کررہی ہیں، تاہم انہوں نے ایک نئے پراجیکٹ کو بھی سائن کرلیا ہے۔مہرین جبار کی یہ فلم کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے گرد گھومتی ہے جس کے لیے عتیقہ اوڈھو ٹورنٹو میں شوٹنگ کا حصہ بنی ہیں۔انہوں نے ا بتایا کہ یہ ایک کامیڈی فلم ہے جسے بھارتی رائٹر نے تحریر کیا ہے، اس کی کاسٹ مکمل طور پر پاکستانی ہے جن میں سے چند بڑے نام پہلی بار کسی فلم کا حصہ بنے ہیں۔ اپنے کردار کے لیے میں نے اپنا انداز بدلا ہے، میں ایک دلچسپ کردار ادا کررہی ہوں، جو ایک ماڈرن اور خودمختار تنہا ماں کا کردار ہے جو اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کرتی ہے۔