لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں میں ناقص کارکردگی جبکہ بورڈ کے اعلٰی عہدیدار سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔ چیئرمیں پی سی بی جو حالیہ دنوں میں تقریباً ڈیڑھ ماہ تک انگلینڈ میں رہے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز شروع ہوتے ہی ایک مرتبہ پھر اپنی فیملی کے ساتھ انگلینڈ یاترا پر پہنچ گئے ہیں دوسری جانب پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی اپنی فیملی کے ساتھ انگلینڈ میں موجود ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی دیگر سٹاف کو بھی خوش کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے تاکہ انہیں تنقید کا سامنا نہ کرنا پڑے اس سلسلہ میں پی سی بی کے دیگر ڈیپارٹمنٹس کے عہدیدار بھی پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے باری باری لندن باترا کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔