آسٹریلیا نے سری لنکا کو دوسرا ون ڈے میچ ہراکر برتری حاصل کرلی

دمبولا(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کی ٹیم اپنے مایہ ناز اوپنر تلکا رتنے دلشان کو ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں شاندار طریقے سے الوداع نہ کر سکی۔ آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو دو وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کر لی۔
کینگروز نے 227کا ٹارگٹ آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جارج بیلی نے 70، میتھیو وید نے 42رنز بنائے۔ میتھیوز، اپونسو اور پریرا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔پوری ٹیم آخری اوور میں226رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔چندی مل نے شاندار سنچری( 102)سکور کی اور زمپا کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔اپنا آخری وون ڈے کھیلنے والے دلشان صرف 42رنز بنا سکے ، اسکے علاوہ کوئی بھی بلے باز نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکا۔آسٹریلیا کی جانب سے زمپا نے 3، سٹارک اور فالکنر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔دونوں ٹیموں میں چوتھا ون ڈے 31اگست کو دمبولا میں ہی کھیلا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...