ہدایت کار فیڈ الواریز کی فلم ڈونٹ بریتھ نے ریلیز کے تین ہی دن بعد پاک آفس پر قبضہ جما لیا، فلم تین چوروں کے گرد گھومتی ہے جو چھوٹی موٹی وارداتوں پر گزارہ کرتے ہیں۔ یہ چور ایک سابق فوجی کو لوٹنے کیلئے اسکے گھر میں داخل ہوتے ہیں اور پھر پھنس جاتے ہیں۔ فلم اب تک دو کروڑ اکسٹھ لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔
تین ہفتے پہلے نمبر پر رہنے کے بعد کامک بک کہانی پر مبنی فلم سوسائڈ سکواڈ دوسرے نمبر پر آ گئی ، فلم کی کہانی ایک ایسی خفیہ سرکاری ایجنسی کے گرد گھوم رہی ہے جس میں خطرناک جرائم میں ملوث قیدیوں کو شامل کیا جاتا ہے جو بلیک مشن پر ایجنسی کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں ۔
جبکہ اینیمیٹڈ فلم کوبو اینڈ دی ٹو سٹرنگز تیسری پوزیشن پر رہی۔ فلم جاپان کی ایک پرانی تصوراتی داستان سے اخذ کی گئی ہے. ایک لڑکا اپنے باپ کے قاتلوں سے بدلہ لینے کیلئے نکلتا ہے اور اسے پراسرار ہتھیاروں کی مدد حاصل ہو جاتی ہے، فلم اب تک اناسی لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔
ہالی ووڈ کی دل دہلاتی کہانی پر مبنی فلم ڈونٹ بریتھ نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، سوسائیڈ سکواڈ دوسرے نمبر پر آگئی
Aug 29, 2016 | 12:46