آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب،سندھ , کشمیر , فاٹا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں کا درجہ حرارت پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں درجہ حرارت تینتیس،اسلام آباد میں تیس، کراچی تیس، کوئٹہ میں پینتیس اور پشاور میں سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب، سندھ اورکشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، سبی ، خضدار ڈویژن، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش بہاولنگر میں تریپن اور جہلم میں چھیالیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ چوبیس گھنٹے میں پنجاب، سندھ اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کے پی ، اسلام آباد، مشرقی بلوچستان ، فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوُں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈ نگ کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن