بے شک پنشن بند کردیں مگر عزت نفس مجروح نہ کریں

Aug 29, 2017

مکرمی! میں نے پاک آرمی میں آٹھ سال سات ماہ سروس کی ہے اور 14-9-75کو ریز رو ہو گیا تھا پنشن پانچ سال بعد مبلغ پچاس روپے شروع ہوئی تھی جوکہ اب تقریباً عرصہ 37 سال کے بعد 1185 روپے ہو گئی ہے جبکہ تین سال سے اضافہ نہیں دیا جارہا ۔ میری آرمی چیف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے عرض ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں 1185روپے بوڑھے آدمی کی کیا ضرورت پوری کر سکتے ہیں اگر حکومت کے خزانہ میں سابقہ فوجیوں کی مدد کرنے کے لئے گنجائش نہیں تو یہ مذاق ہے ۔ لوگ ہماری اس پنشن کو رحم کی نظر سے دیکھتے ہیں جس سے خود داری مجروح ہوتی ہے۔ہم پہلے بھی ملک و قوم کے لئے جنگ میں شامل ہوتے تھے اور آئندہ بھی بغیر پنشن کے اپنے وطن کے لئے حاضر ہیں۔ آپ سے اپیل ہے کہ سابقہ جوانوں کی حوصلہ افرائی فرمائیں۔(ایکس نائیک محمد اکرام الحق0343-5598540)

مزیدخبریں