طاقت کا غلط استعمال

Aug 29, 2017

ڈاک ایڈیٹر

مکرمی غریب گھریلو ملازمین کو مالکان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔مالکان اپنے ملازمین کی غربت اور مجبوری کا ناجائز فائدہ اٹھائے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے سے بھی دریغ نہیں کرتے اور اپنی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے بہت سے چھوٹی عمر کے ملازمین کی جان بھی لے لیتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ لاہور میں خاتون ایم پی اے کی بیٹی کا سامنے آیا ہے خاتون ایم پی اے کی بیٹی نے 16سالہ گھریلو ملازم پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ تکلیف سے ایڑیاں رگڑ رگڑ کردم توڑ گیا بھائی کو بچانے والی12سالہ بہن بھی تشدد کا نشانہ بنائی گئی ۔ جو ہسپتال میں اس وقت زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی ہے حکومت کو ملازمین پر تشدد کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنی چاہیے۔ ( علیشبہ انوار۔ پوسٹ گریجویٹ سمن آباد کالج برائے خواتین ، لاہور)

مزیدخبریں