لاہور (پ ر) صارفین کی اولین ترجیح کی اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کرتے ہوئے ملک کے صف اول کے بینکاری ادارے بینک الفلاح نے کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے بارہویں سالانہ کنزیومرچوائس ایوارڈز میں اپنی جدید کارڈ سروس کی بدولت شاندار پذیرائی حاصل کی ہے۔ بینک الفلاح نے دو کیٹیگریز ’’بیسٹ کریڈٹ اینڈ ڈیبٹ کارڈز پروپوزیشن‘ اور اپنے الٹرا کیش بیک کارڈ کے لئے ’’بیسٹ پراڈکٹ ان کیٹیگری آف انوویشن‘‘ میں ایوارڈ جیت لئے۔ ایوارڈز کی تقریب گورنر ہائوس سندھ میں ہوئی۔ گورنر سندھ محمد زبیر نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بینک الفلاح کے گروپ ہیڈ ریٹیل سنٹرل اینڈ نارتھ اینڈ کنزیومر بینکنگ، خرم حسین نے بینک الفلاح کی جانب سے ایوارڈ وصول کئے۔