ہائیکورٹ : میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفکیشن معطل

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت کی جانب سے برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔ الطاف حسین اور دیگر کی جانب سے طاہر خان کی وساطت سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور میئر لاہور کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ مئیر لاہور نے غیر قانونی طور پر نوکریوں سے برطرف کیا ہے۔ نومبر سے تنخواہیں بھی جاری نہیں کی جا رہی۔ عدالت نے مئیر لاہور کو ملازمین کی 10 ماہ کی تنخواہیں بھی جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...