این ایچ اے حسن ابدال تا حویلیاں موٹروے جلد مکمل کرے: مجلس قائمہ برائے مواصلات

Aug 29, 2017

اسلام آباد (صباح نیوز + آئی این پی) امسال موسم سرما میں لواری ٹنل عام ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا اور این ایچ اے حسن ابدال تا حویلیاں موٹروے کو جلد مکمل کرے۔ اسی طرح پشاور ناردرن بائی پاس کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے مواصلات کے اجلاس میں کیا گیا۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ منصوبے کے مطابق حسن ابدال تا حویلیاں موٹروے دسمبر 2017ء میں مکمل کی جائے گی۔ اگرچہ این ایچ اے کی کوشش تھی کہ منصوبہ اگست 2017ء مکمل کر دیا جائے مگر شدید بارشوں کی وجہ سے منصوبے کو دسمبر سے پہلے مکمل کرنا از بس دشوار ہوگا۔

مزیدخبریں