وزیراعظم نے متعدد افسروں کو گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیدی متعدد افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے محمد راشد کی گریڈ 21 میں ترقی کر دی گئی۔ ڈاکٹر سید حیدر علی، طاہر سرفراز اعوان، شبیر احمد کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو اور پولیس کے شیخ ضیاء الحق، محمد ہاشم ترین کی بھی گریڈ 21 میں ترقی ہو گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے شمس الدین سومرو، اقبال حسین کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دیدی گئی۔ رضوان ملک، تاشفین خان اور عمران احمد کی بھی گریڈ 21 میں ترقی ہو گئی۔ مشتاق احمد شیخ اور نوید کامران بلوچ کی گریڈ 21 میں ترقی کر دی گئی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے عامر علی احمد اور سارہ اسلام کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔ عبدالوہاب سرومرو، منصور علی شاہ، آمنہ امام اور زاہد علی عباسی کی بھی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی۔ بلال احمد بٹ اور افتخار علی ساہوکی بھی گریڈ 20 میں ترقی کر دی گئی۔ احمد ارسلان اور محمد علی خان ملک کی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی۔ پولیس افسران کی بھی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی منظوری دیدی گئی۔ شارق کمال صدیقی کی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی ۔ پولیس سروس کے ڈاکٹر علی خان خٹک، اشفاق احمد کی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی۔ مبارک زیب، ثاقب اسماعیل میمن، ڈاکٹر محمد اختر عباس، نثار احمد خان کو گریڈ 20 میں ترقی دیدی گئی۔ شرجیل کریم کھرل، وسیم احمد خان، محمد وقار عباسی، محمد ادریس کی بھی گریڈ 20 میں ترقی ہو گئی ۔ پولیس سروس کے محمد نعیم خان، کیپٹن (ر) ظفر اقبال کی گریڈ 20 میں ترقی کر دی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن