کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیرعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ میں کبھی بھی کراچی کی ترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالتا تھا۔ 12 مئی کو چیف سیکرٹری‘ آئی جی نے سٹریٹ پاور کا منع کیا تھا‘ گورنر سندھ نے بانی متحدہ سے بات کرنے کا کہا تھا‘ میں نے خود بانی متحدہ سے بات کرکے سٹریٹ پاور کا منع کیا‘ لیکن وہ نہ مانے۔ میں نے 12 مئی کا کفارہ ادا کیا ہے۔ پی ایس پی کا اکیلے کوئی مستقبل نہیں۔ کراچی کی ترقی میں اکیلے مصطفی کمال کا کوئی کردار نہیں۔ مصطفی کمال کہتے تھے کہ کراچی کی زمینیں ہمیں دیدو۔ بلاول اگر درست سمت میں آگئے تو ان کی جماعت کی حمایت کریں گے۔ سندھ میں مسلم لیگ کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔ میرے ساتھ اسمبلی میں جو ہوا‘ اس میں امتیاز شیخ کا ہاتھ تھا۔