ٹوبہ ٹیک سنگھ+ پیرمحل+ شورکوٹ (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) پاک فضائیہ کے پائلٹ نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میراج جنگی طیارے کے فیول ٹینک گرا کر طیارے کو رفیقی ائر بیس پر بحفاظت اتار دیا جس کے باعث کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فضائیہ کا جنگی جہاز معمول کی پرواز پر تھا کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے طیارے کے پائلٹ نے انتہائی مہارت اور چستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کے فیول ٹینک چک 348/ گ۔ ب باجڑہ کی آبادی سے باہرکھیتوں میں گرا کر طیارہ کو بحفاظت رفیقی ایئر بیس پر اتار لیا۔ طیارہ کے فیول ٹینک کو گرتا دیکھ کر علاقہ مکینوں میںشدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیموںنے موقع پر پہنچ کر ٹینک اپنے قبضہ میں لیکر علاقہ کو سیل کردیا۔ بعدازاں پاک فضائیہ کے اہلکار وں نے فیول ٹینکوں کو اپنی تحویل میں لیکر حفاظتی اقدامات کے بعد فضائیہ ایئربیس شورکوٹ منتقل کردیا۔
ٹوبہ : پائلٹ نے فیول ٹینک گراکر میراج جنگی طیارے کو رفیقی ائربیس پر اتار دیا
Aug 29, 2017