طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ‘ محمد عثمان کو او ایس ڈی بنادیا گیا

Aug 29, 2017

لاہور (سپیشل رپورٹر+سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے 9 پولیس و سول افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد عثمان ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ سی پی او کو تبدیل کرکے او ایس ڈی لگا دیا گیا۔ محمد طاہر ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ‘ اظہر حمید کھوکھر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کردیا گیا۔ طارق مسعود یاسین ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ اینڈ ریکروٹمنٹ‘ ملک ابوبکر خدا بخش ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد،آئی جی انویسٹی گیشن سی پی اومقرر کردیئے گئے۔ عرفان علی خان ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس سپیشلائز ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن، محمد شہزاد تعیناتی کے منتظر تھے کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے کو ملتان تعینات کیا گیا‘ عامر اشرف اسٹنٹ پرسنل سٹاف آفیسر وزیر اعلیٰ پنجاب میں مدت ملازمین میں 31 مئی 2018 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ عطاء اللہ حق جنرل اسٹنٹ ریونیو ملتان کو تبدیل کرکے اے ڈی سی جی ریونیو مظفر گڑھ تعینات مقرر کردیا گیا۔ مزید براں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے9 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔احکامات کے مطابق تقرری کے منتظر ایس پی محمد فیصل کو ایڈیشنل ایس پی موبائلز لاہور کی خالی آسامی پر ایڈیشنل ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو‘ ایڈیشنل ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ لاہور کی خالی آسامی پرجبکہ ایس ڈی پی او روجھان راجن پور ڈی ایس پی محمد ظفر کو ایس ڈی پی او جام پور راجن پور ،ایس ڈی پی او جام پور راجن پورڈی ایس پی آصف رشید کو ایس ڈی پی او رجھان راجن پور ،ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈی ایس پی شاہد محمود کو ڈی ایس پی IV- ایس پی یو پنجاب لاہور کی خالی آسامی پر ،ڈی ایس پی ٹریننگ سٹاف پی ایچ پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور ڈی ایس پی ظفر جاوید ملک کو ایس ڈی پی او مغلپور ہ لاہور کی خالی آسامی پر،ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس لاہور نوید اجمل کوڈی ایس پی ٹریننگ سٹاف پی ایچ پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور،ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن IX- (96-H ماڈل ٹائون لاہور) امتیاز احمد خان کو اے ڈی آئی جی سکیورٹی ڈویژن لاہور کی خالی آسامی پر اور تقرری کے منتظر،ڈی ایس پی محمد عثمان کو ڈی ایس پی سکیورٹی ڈویژن IX- (96-H ماڈل ٹائون لاہور)تعینات کیا ہے۔

مزیدخبریں