ججوں کو مائی لارڈ کہنے‘ سلیوٹ مارنے اور پروٹوکول دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Aug 29, 2017

لاہور(وقائع نگار خصوصی)ججوں کو مائی لارڈ کہنے ،سلیوٹ کرنے اور پروٹوکول دینے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔قانون دان اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز کو مائی لارڈ کہنا سلیوٹ مارنا اور پروٹوکول فراہم کرنا قانون کے خلاف ہے درخواست گزار نے نشاندہی کی ہے کہ ججز کو مائی لارڈ کہنے والی انگریزوں کی روایات اور قانون ختم ہوچکا ہے درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ میں جج کو سر کے خطاب سے بھی نہیں مخاطب کیا جاتا جبکہ برطانیہ میں ججز بسوں پر سفر کرتے ہیں اور انہیں پروٹوکول بھی نہیں دیا جاتا درخواستگزار نے قانونی نقطہ اٹھاتے ہوئے استدعا کی ہے کہ عدالت عالیہ ججز کو دئیے جانے والے پروٹوکول اور مائی لارڈ جیسی روایت ختم کرنے کے احکامات دے ۔

مزیدخبریں