کلبھوشن کی سزا معافی کیلئے درخواست کیخلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی طرف سے اپنی سزائے موت کے خلاف کی گئی اپیل مسترد کرانے کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بناء پر نمٹا دی۔ درخواست گزار محمود اختر نقوی نامی شہری نے موقف اختیار کیا تھا کہ کلبھوشن بھارتی جاسوس ہے اسے فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم سنا رکھا ہے۔ کلبھوشن نے اپنی سزائے موت کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے لہٰذا عدالت اس کی اپیل مسترد کرنے کا حکم جاری کرے۔ عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے پٹیشن واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...