اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علماء اسلام (ف) سمیت مزید سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمشن میں اپنے اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروا دی ہیں۔ اسی طرح اب تک کل 18 جماعتوں نے اپنے اکائونٹس کی تفصیلات جمع کروائی ہیں۔ یہ تفصیلات جمع کروانے کی آخری تاریخ 29 اگست ہے۔ الیکشن کمشن کے مطابق اب تک پاکستان مسلم لیگ (ن)‘ جمعیت علماء اسلام (ف)‘ پاکستان تحریک انصاف‘ عوامی نیشنل پارٹی‘ پاکستان محمدی پارٹی‘ پاکستان سوشل جسٹس پارٹی‘ پاکستان سپریم ڈیموکریٹک پارٹی‘ اسلامی تحریک پاکستان‘ پاکستان پیپلزپارٹی شہید بھٹو‘ جماعت اسلامی‘ پاکستان پیپلز فرنٹ‘ پاکستان عوامی مسلم لیگ‘ پاکستان رائے حق‘ عوامی لیگ‘ اللہ اکبر تحریک‘ مستقبل پاکستان کی جانب سے تفصیلات جمع کرائی گئی ہیں۔