کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بدھ ے جمعہ تک تیز بارشیں ہوں گی

کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر تیز بارشوں کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات عبد الرشید کے مطابق تیز بارشوں کا سلسلہ  بدھ سے جمعہ تک جاری رہے گا۔ اس دوران ساحلی علاقوں میں سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ عبد الرشید کے مطابق آبدھ سے جمعہ تک تیز بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ بارشوں کے سبب ندی،نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران ساحلی علاقوں میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔تیز بارشیں کراچی سمیت ٹھٹھہ،بدین،میر پورخاص میں متوقع ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ بارشوں سے قبل حبس کے سبب درجہ حرارت 36 سے 42 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔اس وقت ہوا کے کم دباﺅ کا سسٹم گجرات میں موجود ہے جہاں سے وہ سندھ کی ساحلی پٹی میں داخل ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن