کراچی (اسپورٹس رپورٹر) جکارتہ میں جاری ایشیئن گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دیکر گروپ بی میں ناقابل شکت رہتے ہوئے اپنی ٹاپ پوزیشن برقرار رکھی۔ جکارتہ کے گیلورا بنگ کارنواسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کیجانب سے مبشرعلی اور محمدعتیق نے 2 دوجبکہ علی شان نے 1 گول اسکورکیا ۔گروپ اے کے اہم میچ میں جاپان نے کوریا کو 3-2 سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان اور جاپان کاسیمی فائنل 30 اگست کوکھیلا جائے گا ۔والی بال کے 7 ویں سے 12 ویں پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-1 سے شکست دیدی۔ پہلے سیٹ میں بھارت نے برتری حاصل کرتے ہوئے 25-21 سے کامیابی حاصل کی مگر اس کے بعد اگلے 3 سیٹس میں پاکستان نے 25-21 25-21 اور25-23 سے فتح حاصل کرکے میچ اپنے نام کرلیا۔اسکوائش کے مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے فلپائن کیخلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی جبکہ ویمنز ٹیم ایونٹ میں جاپان نے پاکستان کو3-0 سے ہرا دیا۔ایتھلیٹکس کے مینز200 میٹر (ہیٹ 1) میں پاکستان کے عذیررحمان (21.70) کے ساتھ 5 ویں جبکہ مینز 200 میٹر( ہیٹ4) میں محمدشہباز ( 21.91) کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر رہے۔کوراش مینز66 کے جی ۔فلپائن نے پاکستان کے محمدشہروزرضی کیخلاف 10-0 سے جبکہ نیپال نے پاکستان کے سیّدسمیع اللہ کیخلاف 1-0 سے کامیابی حاصل کی۔بیس بال میں چین نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں16 رنز سے شکست دیدی سیلنگ کے لیزراسٹینڈرڈ کلاس میں پاکستان کے نجیب اللہ خان 9 ریسز کے رزلٹ کے بعد 11ویں۔ ونڈ سرفنگ RSX کلاس میں راجہ قاسم عباس نے 8 ویں، 470 کلاس میں رحمان اللہ اور خالدحسین نے 9 ویں جبکہ لیزر4.7 کلاس مین محمداویس 20 ویں پوزیشن پررہے۔سیپک ٹاکرا ایونٹ میں سنگاپور نے پاکستان کو2-0 سے شکست دیدی۔سافٹ ٹینس میں پاکستان کی وریشا خان کو منگولیا کے ہاتھوں 4-0۔ سیّدہ ایرج بتول کو فلپائن کیخلاف 4-0۔ عبادسرور حسین کومنگولیا سے 4-0 ۔محمدیحیی کو جاپان سے 4-0، سیّدہ ایرج بتول کوکوریا کیخلاف 4-0۔ عباد حسین کوانڈونیشیا سے4-0 سے۔ محمدیحیی کوکوریا سے4-0سے وریشا خان کو فلپائن سے4-0 سے اور تھائی لینڈ سے بھی 4-0 کے مارجن سے شکست کاسامناکرنا پڑا۔
ایشیئن گیمز ہاکی پاکستان کی ناقابل شکت کار کردگی برقراد بنگلہ دیش کو بھی دبوچ لیا
Aug 29, 2018