بھارت کی جانب دریائے چناب پر23 آبی منصوبے بنانے کاخفیہ نقشہ منظر عام پرآگیا

اسلام آباد(آن لائن) بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر 23 آبی منصوبے بنانے کا خفیہ نقشہ منظر عام پر آ گیا ان میں سے چا ر منصوبوں پر کام ہو چکا ہے اور دیگر آبی منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت دریائے چناب پر مستقبل قریب میں 23 منصوبے بنانے کا خواہش مند ہے ۔ بھارت کی جانب سے ان آبی منصوبوں کے ڈیزائن تیار کر لئے گئے ہیں اور ان کی تکمیل مختلف مراحل میں ہے جبکہ ان میں سے چار منصوبے ایسے ہیں جو کہ پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں منظر عام پر آنے والے نقشہ میں ان آبی منصوبوں کے مقامات بھی د یکھے جا سکتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن