اٹلی کی سائرا کیوز یونیورسٹی کے شعبہ فلسفہ کی سکالر پروفیسر ڈیبورا سپائنی کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ سے ملاقات۔اس موقع پر پروفیسر ڈیبورا سپائنی کا کہنا تھا کہ ’’لاہور زندہ دل ،پر جوش اور تہذیب یافتہ ہے اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اس شہر کا حسن اور قیمتی اثاثہ ہے‘‘۔ پروفیسر ڈیبورا سپائنی کی وائس چانسلر سے ملاقات میں شعبہ فلسفہ کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثوبیہ طاہر،نامور فلاسفرپروفیسر مرزا اطہر بیگ،ڈاکٹر عائشہ فاروق اورجی سی یو اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈپٹی ڈائریکٹر عمارہ بتول بھی موجود تھیں۔یاد رہے کہ جی سی یو رواں برس کے دوران اٹلی کی وزارتِ تعلیم کے ساتھ ایک مشترکہ منصوبے پر دستخط کر چکا ہے۔جس کی فوکل پرسن سربراہ شعبہ فلسفہ ڈاکٹر ثوبیہ طاہر ہیں۔جی سی یو کو اس منصوبے میں شریک واحد پاکستانی یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔