واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گوگل پر بھی برس پڑے اور الزام لگایا کہ اس نے میرے حوالے سے بری اور غلط خبریں جاری کرکے دھاندلی، بدیانتی کی ہے۔ اب انٹرنیٹ کے حوالے سے قواد بنانے پر غور کیا جا سکتا ہے۔ ٹوئیٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا گوگل پر میرے حوالے سے سرچ کرنے والے منفی کہانیاں، خبریں ڈھونڈتے ہیں اور سوال کیا یہ غیر قانونی نہیں ہے۔جعلی خبروں کے حوالے سے سی این این مشہور ہے۔ ادھر گوگل نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کر دیا۔