لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ابھی تک بھی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کا برا حال ہے اور ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے لیکن وزیراعظم عمران خان کے بقول ان کا پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والا وزیراعلی پنجاب دن رات سرکاری ہیلی کاپٹر میں گھوم پھر کے اپنی محرومیوں اور پسماندگی کو دور کرنے کی کوشش کررہا ہے سادگی کااعلان کرنے والے اب ہیلی کاپٹر کے بغیر کہیں نہیں جارہے ہیں ۔ عابد حسین صدیقی نے کہا کہ کوئی جماعت پیپلز پارٹی کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال نہیں کر سکتی ،نصیر احمد، عبدالکریم میو، عارف خان، خالد بٹ، حمزہ شیخ، اختر شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اور تبدیلی کے دعویٰ دار وں نے چار دن میں ہی اپنی نا اہلی ثابت کر دی ہے تحریک انصاف کی تمام تر پالیسیاں اور منشور منافقت پر مبنی ہے اور قول و فعل میں تضاد ہے۔