مولانا فضل الرحمن کا صدارتی امیدوار بننا اچھا اقدام ہے:جماعت اسلامی

Aug 29, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمن کا صدارتی امیدوار بننا اچھا اقدام ہے ۔ پی پی پی بھی دیگر اپوزیشن جماعتوں کی طرح حمایت کا فیصلہ کرے ۔ متحدہ مجلس عمل کی سپریم کونسل نے واضح طور پر اعلان کردیا تھاکہ پی پی پی اور مسلم لیگ نون اگر اتفاق رائے پیدا نہیں کرتیں تو ایم ایم اے خود صدارتی انتخاب میں حصہ لے گی ۔ متحدہ اپوزیشن ملک کی سیاسی جمہوری ضرورت ہے ۔ تمام دینی جماعتیں 9 ستمبر کو تحفظ ختم نبوت کے لیے اور ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مبینہ مقابلہ کے خلاف ملک گیر مظاہرے کریں گی ۔ میاں مقصود احمد اور ذکر اللہ مجاہد نے کہاہے کہ تحفظ ناموس رسالتؐ پر ہم قربان ہونے کو ہر دم تیار کھڑے ہیں،ہم وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تحفظ ناموس رسالتؐ کے معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کاخیر مقدم کرتے ہیں۔

مزیدخبریں