لاہور (پ ر) مسلم لیگ لاہور کی سینئر نائب صدر ٹکٹ ہولڈر این اے 131 زیبا احسان نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے جو عمران خان نے نعرہ لگایا تھا وہ کابینہ کی حلف برداری کے بعد بننا شروع ہوگیا ہے مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی مشترکہ حکومت مرکز اور چاروں صوبوں میں عوام کے مسائل حل کرے گی مسلم لیگ ہاؤس میں حلقہ این اے 131 ڈیفنس، چررڈ، نشاط کالونی اور عابد روڈ کی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے زیبا احسان نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی قائم مقام گورنر نے اپنے دور حکومت میں 1122 کا نظام دیکر پنجاب کی عوام کا دل جیتا تھا۔ اب بھی انسانی فلاح کے کام ہونگے اور ملک ترقی کرے گا۔