پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی بھی جانچ پڑتال کےلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے۔پیپلزپارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے، آرٹیکل 63اے کے تحت ممبرز کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کاپابند کرتاہے‘پی ٹی آئی کے کافی ووٹ مجھے پڑیں گے‘میرے جیتنے کے امکانات زیادہ ہیں‘ امید ہے مولانا فضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہونگے‘ پرویز رشید کا اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگنے کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے. الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہاکہ سیکرٹ بیلٹ ضمیر کا ووٹ ہوتا ہے، آرٹیکل 63اے کے تحت ممبرز کو پارٹی کے حق میں ووٹ دینے کاپابند کرتاہے، انہوں نے کہا کہ یہ وقت انصاف کاہے ،پی ٹی آئی امیدواروں کے درمیان بھی انصاف کرناہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ امید ہے فضل الرحمان صدارتی امیدوار سے دستبردار ہوجائیں گے ،صدارت کےلئے موزوں کون ہے اس کا فیصلہ ووٹر کو کرناہے۔پیپلزپارٹی کے صدارتی امیدوارنے کہا کہ پرویز رشید کے مطالبے نے ہمیں مقابلے پر کھڑا کیا، مجھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگوں،اڈیالہ جیل جاکر معافی مانگنے کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ میری پارٹی نے مجھ پر احسان کیا ہے،میں آصف زرداری اور اپنی پارٹی قیادت کا مشکور ہوں ،ان کا کہناتھاکہ فضل الرحمان ذاتی دوست ہیں ان کا احترام کرتاہوں۔
امید ہےفضل الرحمان میرے حق میں دستبردار ہونگے ،جیل جاکر معافی مانگنے کا مطالبہ جاگیردارانہ ہے:اعتزاز احسن
Aug 29, 2018 | 14:22